کراچی میں موسم 9 مئی تک  گرم اور مرطوب رہے گا،محکمہ موسمیات 

525

کراچی:چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موسم 9 مئی تک  گرم اور مرطوب رہے گا، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے

جبکہ مئی کے وسط تک کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ بالائی سندھ میں 7 مئی سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اس دوران درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہنے کا بھی امکان ہے اورخلیجِ بنگال میں سائیکلون بننے کا امکان ہے، 7 یا 8 مئی کو خلیجِ بنگال میں کم دباو والی صورتِ حال کا امکان ہے،

جس سے لو پریشر ایریا سائیکلون بننے کی جانب بڑھ سکتا ہے۔سائیکلون کا رخ اور اس کے اثرات بنگلا دیش اور میانمار پر رہیں گے، تاہم پاکستان کے ساحلی علاقوں کو سائیکلون سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔