امریکی خاتون نے انوکھے طریقے سے لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیت لی

1042

واشنگٹن: امریکی خاتون نے اپنے پوتے پوتیوں کی عمریں استعمال کرکے لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جیت لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اکثر ایک محاورہ کہا جاتا ہے کہ دینے والا جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے، امریکی ریاست جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والی خاتون پر یہ محاورہ صدق آتا ہے جس نے لاٹری سے حیران کن طور پر 3 لاکھ ڈالرز کی خطیر جیت لی۔

جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والی دادی نے اپنے پوتے پوتیوں کی عمر، 2، 4، 13، 16 اور 21 کے ہندسوں کے پانچ لاٹری ٹکٹ خریدے تھے اور خوش قسمتی سے وہ لاٹری کی رقم اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ امریکی دادی کا کہنا تھا کہ یہ انعام جیتنا ان کے لیے انتہائی حیران کن اور پرجوش ہے، میں اس رقم کو مستقبل کیلئے جمع کروں گی۔