آرمی چیف کا ایل او سی پر پدھار سیکٹر کا دورہ

480

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پدھار سیکٹر کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ افطار کیا، ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر پدھار سیکٹر کا دورہ کیا، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کے دفاع کے لیے جوانوں کے عزم کی تعریف کی اوران سے بات چیت کی،آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے ساتھ افطار کیا۔