رواں سال2022 کا پہلا سورج گرہن کل ہفتہ کو لگے گا 

790
first eclipse of the year

اسلا م آباد: رواں سال2022 کا پہلا سورج گرہن کل 30اپریل بروز ہفتہ کو لگے گا۔

ماہرین علم نجوم کے مطابق رواں سال2022 کا پہلا سورج گرہن کاآغاز پاکستانی اسٹینڈر وقت کے مطابق شام 6 بجکر45 منٹ پر ہوگا، رات8 بجکر41 منٹ پر یہ انتہائی درجے کا ہوگا اور رات 10 بجکر 37 منٹ پر یہ گرہن اختتام پذیرہوجائے گا

ماہرین کے مطابق یہ جزوی سورج گرہن براعظم انٹارکیٹکا ،لاطینی امریکا کے جنوبی حصے ،بحرالکاہل اور بحراوقیانوس میں دیکھا جاسکے گا پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں رات ہونے کی وجہ سے سورج گرہن نظر نہیں آئے گا یہ سورج گرہن ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب لگے گا۔