مسجد امام اعظم ابو حنیفہ گلشن اقبال بلاک 6میں گٹر کا پانی داخل

508
abu hanifa

کراچی: ڈی ایم سی ایسٹ کی نااہلی کے سبب جمعة الوداع کے بابرکت دن نماز جمعہ کے عین موقع پر جامع مسجد امام اعظم ابو حنیفہ گلشن اقبال بلاک 6میں گٹر کا پانی داخل ہوگیا جس سے نمازیوں کو شدید تکلیف اور کوفت اٹھانی پڑی ،گٹر کے پانی سے تعفن اٹھنے کے باعث عبادات میں خلل پڑا۔

مسجد انتظامیہ اورنمازیوں نے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈی ایم سی کو متعددبار شکایات کی گئیں مگر نااہل عملہ ٹس سے مس نہ ہوا ،انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی ملازمین وقت پر تنخواہ وصول تو کرلیتے ہیں مگر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے خواب غفلت میں پڑے رہتے ہیں ارباب اختیاراور متعلقہ ادارے اس کا نوٹس لیں اورفوری طورپر مسجد کے باہر گٹر لائن کو مستقل بنیادوں صاف کیا جائے اور مرمت کرائی جائے۔