ہمدرد فاونڈیشن پاکستان کی صدرسعدیہ راشد کی لیل القدر میں وطن عزیز کے لیے خصوصی دعاوں کی اپیل

530

کراچی:رمضان المبارک انسان کی آزادی کا یادگار دن ہے، اللہ سبحانہ تعالی نے رمضان کی اس بابرکت تاریخ کو قرآن کریم نازل فرمایا جوبنی نوع انسانی کے لییسراپا ہدایت اور دنیاوی و آخروی سعادت ہے

کرہ ارض پررمضان کے بابرکت دن ہی پاکستان کا قیام مشیت ایزدی سے وجود میں آیا، تا کہ ہم اپنی زندگی اور معاشرے کا رشتہ قرآن حکیم کے ساتھ وابستہ اور مستحکم کریں اور اس کی نعمت کے تشکر کا حق ادا کریں اور احکامِ قرآن قائم کرکے منشائے الہی کو بجا لائیں ۔سعدیہ راشد نے کہا ہمدرد پاکستان کے بانی و رہنما شہید حکیم محمد سعید نے رمضان کو بہ طور یوم ِآزادی و یوم تشکر منانے کی تحریک کا آغاز کیا۔

سے آج تک تسلسل کے ساتھ ہمدرد پاکستان اور اس کے تمام ذیلی ادارے یہ دن مذہبی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں موجودہ صورتحال میں وطن پاکستان جن سنگین مسائل سے دوچار ہے اس سے نبردآزما ہونے کے لیے ضروری ہے کہ

ہمیں اپنے اعمال کا جائزہ اور اپنی کوتاہیوں کا ادراک کرتے ہوئے اللہ سبحانہ تعالی سے مغفرت طلب کریں اور لیل القدر کے مبارک لمحات میں پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں اوررمضان یوم آزادی پاکستان کے موقع پر تجدید عہد کریں کہ ہم بطور قوم اللہ کی اس نعمت کا شکر ادا کرنے کے ساتھ اس کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کریںگے۔ اللہ تعالی ہماری دعائیں قبول فرمائیں ، ہمیں اور وطنِ عزیز کو عافیت نصیب فرمائیں۔ آمین