احتجاج سے ہم پر دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا، چیف الیکشن کمشنر

476
pressured

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے موقع پر سماعت کے دوران کہاکہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے ہمارے اوپر دبائو نہیں ڈالا جاسکتا ہے ہم تمام فیصلے میرٹ پر کریں گے۔تحریک انصاف کی غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔

چیف الیکشن کمشنر  کا کہنا تھاکہ اگر الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ہو تو اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے اور ہم نے قانون کے مطابق اپنا کام میرٹ پر کرنا ہے بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگتے ہوئے کہاکہ اگرمیری کوئی بات بری لگی تو معذرت خواہ ہوں۔