جماعت اسلامی کا قرآن پاک نذر آتش کرنے کےخلاف مذمتی قرارداد پیش

470
قومی اسمبلی : جماعت اسلامی کے رکن نے حکومت کو مرکب شکن جبین قرار دیدیا

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرعنایت اللہ خان، باجوڑ سے رکن صوبای اسمبلی حاجی سراج الدین خان اور خاتون ممبر حمیرا خاتون نے پیر کے روز صوبای اسمبلی سیکرٹریٹ میں سویڈین کے ملعون سیاست دان کی جانب سے قرآن پاک کی جلدیں نذرآتش کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی جس میں اراکین صوبای اسمبلی نے موقف اپنایا ھے کہ  سویڈن میں ملعون سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی جلدیں نذر آتش کرنے کے شرمناک حرکت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرتے ھوے مطالبہ کیا ھے کہ یہ ایوان وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کریں کہ سویڈن میں انتہا پسند سیاست دان کی جانب سے قرآن پاک کی جلدیں نذر آتش کرنے کے بعد راسمس پلوڈن نامی ملعون سیاسدان سویڈن کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے قرآن پاک کی جلدیں نذر آتش کرنے کی مذموم مہم چلا رہا ہے۔

جس سے نہ صرف سویڈین بلکہ یورپ اور پوری دنیا میں مسلمانوں کی شدید دل آزاری ہوئی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہاگیا ھے کہ ملعون سیاستدان کے اس شرمناک حرکت پر فوری طور پر پاکستان میں موجود سویڈن کے سفیر کو بلا کر اس اشتعال انگیز حرکت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جائے اور اس افسوناک واقعات کے خلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھائی جائے۔قرارداد میں کہا گیا ھے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن حکومت کی انتہا پسند گروپ ہارڈ لائن نے ڈنمارک نژاد سویڈن کے سیاستدان ملعون راسمس پلوڈن کی قیادت میں قرآن پاک کی جلدیں جلانے کی شرمناک حرکت کے بعد رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے قرآن پاک کی جلدیں نذر آتش کر رہا ہے ان کے اس عمل پر سویڈن سمیت پورے یورپ اور دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید اشتعال کی لہر پیدا ہوئی ہے اور سویڈن میں ہنگاموں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ افسوناک واقعہ جہاں بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی رواداری کے زرین اصولوں کی خلاف ورزی ہے وہاں یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔سویڈن سیاست دان کایہ شرمناک فعل آزادی اظہار رائے کی آڑ میں دنیا کے امن کو پامال کرنے،نفرت،شرانگیزی اورعدم برداشت کے کلچر کو پروان چڑھانے کا شرمناک عمل ہے جس کے خلاف خیبر پختونخوا کے غیور مسلمانوں اور صوبے میں بسنے والی اقلیتوں کی یہ نمائندہ ایوان اس قرارداد کے زریعے سویڈن میں قرآن پاک کی جلدیں نذر آتش کرنے کی شرانگیز حرکت کی پرزور مذمت کرتاہے اور وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتاہے کہ اس افسوناک حرکت پر حکومت پاکستان فوری طور پرسویڈن کے سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرائے اور اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز سے بھی رجوع کریں تاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے اربوں مسلمانوں کے جذبات کی بھر پور عکاسی ہوسکے