عمران خان جیل کے خوف سے دھرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، رکن پنجاب اسمبلی

282
threatening

لاہور: مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان جیل کے خوف سے دھرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو حکومت میں آئے تو احتجاج کے خلاف حکومت سے نکلے تو دھرنے کے حق میں ہوتی ہے۔تحریک انصاف حقیقت میں دھرنوں کی پیداوار جماعت ہے۔2018میں جو مینڈیٹ چھینا گیا وہ پارلیمنٹ نے واپس لیا ہے آج سڑکوں پر آنے کی دھمکی اصل میں حکومت چھن جانے کا غم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہا عمران خان نے چار سال میں قوم کو ذہنی اذیت میں مبتلا رکھا ہے ہر چیز کی قیمتیں دو سو فیصد سے زائد بڑھ گئی۔بچوں کا دودھ تک مہنگاکردیا گیا۔ادویات کی قیمتوں میں چار سو گنا اضافہ کیا۔غریب آدمی مہنگائی کی وجہ سے روٹی سے بھی تنگ ہوچکا تھا۔ابھی عمران خان کو گئے چند دن ہوئے ہیں قوم شکرانے کے نوافل ادا کررہے ہیں ۔شہبازشریف کے بہتر معاشی فیصلوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اگلے دو ماہ تک ملک میں مزید معاشی استحکام آجائے گا۔شہبازشریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔