پہلا سندھ تائیکوانڈو پومزے کورس اور تربیتی پروگرام اختتام پزیر ہوگیا

441

کراچی :سندھ تائیکوانڈو کے زیر اہتمام پہلا سندھ تائیکوانڈو پومزے کورس اور تربیتی پروگرام اسپورٹس بورڈ کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں اختتام پزیر ہوگیا،مزکورہ کورس کا انعقاد فائیوڈان کورین ماسٹر سیونگ اوہ چوئی کی زیر نگرانی ہوا،

جنہیں کراچی میں اس کورس کے انعقاد کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے ایتھیلیٹ اور کوچز کو بہترین انداز میں تریبت فراہم کی، اس موقع پر مہمان خصوصی کورین ڈپٹی قونصلیٹ جنرل ینگ سیول چیول تھے.

انکے ہمراہ صدر  عمر سعیدسندھ تائیکوانڈو کے صدر کامران قمر قریشی، ریحان ہاشمی، فراز عثمان، خلدون راجہ، ندیم احمد، نور احمد، متین عزیزثاقب، فصیع الدین، اشفاق، جاوید، عابد، ماجدہ حمید،ہما ناصر، افشاں، منیزا اکرم، محمّدصدیق اور کاشف احمد فاروقی بھی موجود تھے،آخر میں سندھ تائیکوانڈو کےصدر کامران قمر قریشی نے کورس کے حوالے سے تعاون اور نگرانی پر کرنل وسیم صدر اور عمر سعیدو پیٹرن انچیف سندھ تائیکوانڈو کا شکریہ ادا کیا،

کورس میں50 سے زائد کھلاڑی اور 15سے زائد کوچز،ریفری شرکت کی،کورس میں بہتر پرفارمنس کرنے والے آفیشلز و کھلاڑیوں کوعید کے بعد لگنے والے قومی کیمپ کے لیے انتخاب کیا گیا ہے، بعد ازاں مہمان خصوصی کی جانب سے کورس میں حصہ لینے والے شرکاء کو تعریفی اسناد دی گئیں.