فواد چوہدری کا احسن اقبال  کے  کیوبا  سے  متعلق بیان پر معافی کا مطالبہ

204

 اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے احسن اقبال سے کیوبا کے متعلق بیان پر معافی کا مطالبہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے لکھا کہ احسن اقبال کا کیوبا سے متعلق  تبصرہ قابدل مذمت ہے، موجودہ حکومت کو  انہی وجوہات کی بنا پر امپورٹڈ حکومت کہتے ہیں۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ احسن اقبال کا مذکورہ بیان  غلامانہ ذہنیت کا ایک اور عکس ہے، پاکستانی عوام کیوبا کی عظیم قوم کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ احسن اقبال سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنی حماقت پر معافی مانگیں۔