سجاس عمرہ پیکچ 2022 کے لیے علی حسن اورزم زم سعید منتخب

522

کراچی : سندھ بوائز اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر کراچی میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے تحت سالانہ افطار ڈنر اور ممبران کے لئے عمرہ پیکچ 2022 کے لئے قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا،

سجاس کے صدر آصف خان، سیکریٹری شاہد ساٹی ودیگر عہدیداران و ارکان مجلس عاملہ اور سجاس کے ممبران سمیت پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی، سینئر جرنلسٹ قمر احمد، سینئر فوٹو جرنلسٹ اقبال منیر یحییٰ پولانی، ندیم شیخ، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد، قومی فٹبال ٹیم کپتان صدام حسین، سیکریٹری ڈاٹس ایسوسی ایشن سندھ سعید خان، ڈی ایم سی کورنگی کے ڈائریکٹر میڈیا محمد ایاز، پاکستان کراٹے فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سینسی نسیم قریشی، کے ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، محمد نسیم، جوڈو ایسوسی ایشن سندھ کے سیکریٹری محمد رفیق،

پی آئی ایچ کے اعزازی سیکریٹری پروفیسر راؤ جاوید اقبال، عبدالمعیز بن زاہد، باقر رضا نقوی، کراٹے ایسوسی ایشن سندھ کے سیکریٹری عبدالحمید،پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اصغر بلوچ، سائکلنگ ایسوسی ایشن سندھ کے سیکریٹری کلیم اعوان، ٹیبل ٹینس لیجنڈ عارف ناخدا، اخلاق احمد، جامعہ علی گڑھ کے اسپورٹس ڈائریکٹر طلعت محمود، ایس او اےکے سیکریٹری احمد علی راجپوت، نائب صدور انجینئر محفوظ الحق، امتیاز شیخ، کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین، ٹگ آف وار ایسوسی ایشن سندھ کے صدر محسن خان، سیکریٹری جاوید اقبال، غلام یاسین، سندھ وومن ہاکی ایسوسی ایشن کی سابق سیکریٹری ارم بخآری،

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر خان، ڈوج بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عابد نعیم، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد رحمانی سمیت کھیلوں سے متعلق مختلف اسپورٹس فیڈریشن اور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر سجاس کی جانب سے عمرہ پیکچ 2022 کے لئے ممبران کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی کیا گیا،

سجاس کے طے شدہ روایت کے مطابق تقریب میں موجود ممبران کے نام قرعہ اندازی میں شامل کئے گئے، سہیل انور اور کے سی سی اے کے سابق پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے خوش نصیب ممبران کے لئے قرعہ فعال نکالا۔۔ قرعہ اندازی کے مطابق اے آر وائی نیوز کے علی حسن اور سماء ٹی وی کی زم زم سعید سجاس کے تحت رواں سال عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔ تاہم کسی ناگریز وجوہات کے باعث نہ جاسکے تو آصف خان اور نصر اقبال ان کے متبادل ہونگے