ماہرین کا نوول کرونا وائرس ویکسین فرق کم کرنے کا مطالبہ

603

بوآﺅ فورم برا ئے ایشیا( بی ایف اے)کی سالانہ کانفرنس میں ما ہرین نے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں نوول کرونا وائرس ویکسی نیشن لگانے میں آنے والے فرق کو کم کے لئے کوششوں کی ضرورت ہے۔چائنہ میں بیماریوں کو کنٹرول اور روک تھام کرنے والے سینٹر کے سربراہ گا فو نے ویکسین کے فرق کو کم کرنے کے عنوان سے ہونے والے ذیلی فورم میں کہا کہ زیادہ آمدنی اور کم آمدنی والے ممالک کے درمیان ویکسی نیشن کے حوالے سے فرق موجود ہے۔

گا نے لوگوں کی صحت کے لئے اس فرق کو کم کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔عالمی ادارہ صحت کے عالمی صحت فنا نسنگ کے نمائندے گورڈن بران نے کہا کہ ابتک دنیا کی ایک تہائی آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک بھی نہیں لگائی جا سکی۔

انہوں نے اس صورتحال کو تبدیل کرنے کے لئے طبی کا رکنوں کی زیادہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے سیکرٹری جنرل جاگان چپاگین نے کہا کہ چینی حکومت نے دنیا کے دیگر حصوں میں بہت زیادہ ویکسین بھیجی ہیں، جو کہ غیر مساوی صورتحال میں دوسروں کی مدد کی بہترین کاوش ہے۔