وزیراعظم شہبازشریف 27 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

467

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو سعودی عرب کے دورے پرروانہ ہوں گے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران عمرہ ادا کریں گے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ شہباز شریف کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔