چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کرکٹ کے لئے نقصان دہ ہے، فواد چوہدری

245

لاہور:سابق وفاقی وزیر اطلات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے موجودہ چئیرمین رمیز راجہ کی تبدیلی پاکستان کرکٹ کے لئے نقصان دہ ہے۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا ماننا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نئی حکومت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اپنے لوگوں کو جگہ دینے کی کوشش کرے گی۔پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ کبھی نہیں بدلیں گے، رمیز راجہ کو برطرف کرنے کے وہی حربے پاک کرکٹ کے لیے بہت بڑا نقصان ہوں گے۔فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ وہ پی ٹی آئی نہیں ہیں، وہ ایک اعلی ترین کرکٹ ٹیکنو کریٹ ہیں، وہ پی سی بی کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔