مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کی چڑھائی مذہبی دہشت گردی ہے، فلسطینی علماء

292
religious terrorism

مقبوضہ غزہ: فلسطینی علماء ایسوسی ایشن نے مسجد اقصی پر مسلسل حملوں اور یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصی پر اسرائیلی پولیس اور یہودی شرپسندووں کے دھاوے اسرائیلی ریاست کی مذہبی دہشت گردی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تحریری بیان میں علماء کونسل نے دنیا سے اپیل کی کہ وہ مسجد اقصی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ کھڑے ہو جائیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔علماء نے وضاحت کی کہ ان دنوں جو کچھ ہو رہا ہے وہ الاقصی کے لیے بہت خطرناک ہےاور یہ کہ  فلسطینیوں، تمام مسلمانوں اور دنیا کے جذبات کو مشتعل کرنے کا سلسلہ لامحالہ خطے کی صورت حال کےلیے ایک دھماکے کا باعث بنے گا۔ اس وقت ہمارے لوگوں کے غصے کو کوئی نہیں روک سکے گا۔

انہوں نے ان دنوں مسجد اقصی میں زیادہ سے زیادہ حاضری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ ایک جائز ضرورت ہے۔علما نے اسلامی دنیا کے لوگوں سے فوری اقدام کرنے اور سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا قبلہ اس وقت ناپاک صہیونیوں کے گھناونے جرائم کے نشانے پر ہے۔