محکمہ بورڈز اور جامعات نے جامعہ کراچی کو بھرتیوں کے عمل سے روک دیا

381

کراچی:محکمہ بورڈز اور جامعات نے جامعہ کراچی کو بھرتیوں کے عمل سے روک دیا ہے۔محکمہ بورڈز اور جامعات کے مطابق سندھ کی تمام جامعات میں 1 سے 22 گریڈ میں وزیراعلی کی منظوری کے بغیر بھرتیاں نہیں کی جا سکتیں۔

محکمہ بورڈز اور جامعات کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کا عمل شروع کرنے سے قبل اور اشتہار کی تشہیر سے قبل اجازت لینا لازمی ہوگا۔محکمہ بورڈ اور جامعات نے جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر کو متنبہ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر نے اساتذہ کی بھرتیوں اور ترقیوں کے لیے محکمہ بورڈز اور جامعات سے سلیکشن بورڈ کے انعقاد کی اجازت طلب کی تھی۔محکمہ بورڈز اور جامعات نے جامعہ کراچی کی قائم مقام انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ اساتذہ کی خالی آسامیوں پر تجویز کردہ پروفارما ترجیحی بنیادوں پر کی جائیں۔