عوام کو اپنے مستقبل کا  موقع دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، عمران خان 

215
future a chance

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ صاف شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے مستقبل کا موقع دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے زیرِصدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس  منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا گیا۔ اجلاس میں 21 اپریل کو مینارِ پاکستان میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ  دی گئی۔ اجلاس میں جماعت کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مفصل تبادلہ خیال  کیا گیا۔ حماد اظہر، منزہ حسن، عثمان ڈار اور فرخ حبیب کی جانب سے تاریخی جلسے سے قبل بڑی ریلیوں کے انعقاد پر بریفنگ  دی گئی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان  کا کہناتھا کہ صاف شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے مستقبل کا  موقع دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، کسی ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ عوام کرتے ہیں۔ سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کو قبول کیا گیا تو آئندہ کوئی سربراہِ حکومت بیرونی دباؤ کا سامنا کرنے کی جسارت نہیں کرے گا۔

عمران خان  کا کہناتھاکہ پوری قوم اپنی آزادی و خود مختاری کیلئے یکجا اور متحرک ہے۔21 اپریل کو مینارِ پاکستان کے تاریخی مقام سے پاکستان کی حقیقی آزادی و خودمختاری کا اعلان کریں گی۔