کراچی، ایف بی ایریا میں انسداد تجاوزات آپریشن

243

کراچی: کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایف بی ایریا بلاک 17 میں رفاعی پلاٹ پر قائم ریسٹورنٹ، فٹنس کلب اور گودام مسمار کردیا۔کے ڈی اے کے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ نے فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کیا اوررفاعی پلاٹ پر بنے ریسٹورانٹ، فٹنس کلب اور گودام کو مسمار کر دیا۔

کے ڈی اے ڈائریکٹر جمیل بلوچ  کے مطابق مافیا نے رفاعی پلاٹ ایس ٹی 11/اے پر قبضہ کیا ہوا تھا، 2000 گز کا رفاعی پلاٹ لے آٹ پلان میں نرسری کیلئے مختص ہے، لینڈ گریبرز نے 240 گز کے ایک حصہ پر رہائشی مکان بھی بنایا ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ قبضہ مافیا کئی سالوں سے رفاعی پلاٹ کو کمرشل اور رہائشی مقاصد کیلئے استعمال کررہا تھا، جسے آج کارروائی کرکے خالی کرالیا گیا ہے۔