پاک قطرجنرل تکافل کو اے پلس (A+) ریٹنگ تفویض کردی گئی

261

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA) نے پاک قطر جنرل تکافل کے لیے انشورر فنانشل اسٹرینتھ ریٹنگ ‘A+’تفویض کی ہے۔تفویض کردہ ریٹنگ پالیسی ہولڈرز کی ذمہ داریوں اور معاہدہ کی ذمہ دارداریوں کو پورا کرنے کی اعلیٰ صلاحیت کی نشاندہی کرتی ہے جو کمپنی کی منا سب کیپٹلائزیشن اور لیکویڈیٹی پروفائل سے ظاہرہوتی ہے۔ مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی ، خاص طورپر موٹر بزنس نے ٹاپ لائن میں اہم کردار ادا کیاہے۔