سائٹ ایریا میں 17نئی سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں،مرتضیٰ وہاب

416
 انتشار شدہ لوگ حکومت بچانے کیلئے فساد کی کوشش کررہے ہیں، مرتضی وہاب

کراچی:ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سائٹ ایریا میں 17نئی سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں، مجموعی طور پر سائٹ کے علاقے میں ساڑھے تین سے چار لاکھ اسکوائر فٹ سڑکیں از سر نو تعمیر کی جارہی ہیں، لوگوں کو کام ہوتا ہوا نظر ارہا ہے،

پیپلز پارٹی نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کئے جا رہے ہیں، عوامی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع غربی کے علاقے سائٹ میں تعمیر ہونے والی تین کلومیٹر طویل سڑک کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی علی احمد جان اور کے ڈی اے حکام بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ سائٹ ایریا کے صنعت کاروں اور یہاں رہائش پذیر افراد کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ

اس خستہ حال سڑک کو تعمیر کیا جائے کیونکہ اس کا بہت برا حال تھا اور چاروں طرف سیوریج کا پانی پھیلا ہونے سے تعفن اور گندگی کی صورتحال تھی ، خوشی کی بات ہے کہ یہاں سیوریج کا مسئلہ حل کیا گیا اور اب سڑک کی استرکاری کردی گئی ہے جس کے بعد سڑک پر لین مارکنگ اور کیٹ آئیز لگانے کاکام کیا جائے گا جس سے یہ سڑک مزید بہتر ہوجائے گی۔