ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا

309

 اسلام آباد: وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 15 ہزار اور طلب 21ہزار 500میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 15ہزار500اور طلب 21 ہزار500میگاواٹ ہے۔ اور اس وقت ملک بھر میں 10گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ

ہائیڈل پاور پلانٹس 1ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 2ہزار 500میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 12 ہزار میگا واٹ ہے،

بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 33 ہزارمیگاواٹ ہے، کم پیداوار سے سسٹم کو یومیہ 10ارب روپے سے زائد کا نقصان ہورہا ہے، اور بعض پاور پلانٹس بند ہونے کے باوجود کپیسٹی پیمنٹ وصول کررہے ہیں۔