پولیس کا پشاور جلسے میں میڈیا پر حملہ آور پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف  کریک ڈاؤن

364
rackdown

 پشاور: پولیس نے  تحریک انصاف کے ان کارکنوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے جنہوں نے اپنے قائد عمران خان کے پہلے عوامی جلسے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بدتمیزی کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں کیپٹل سٹی پولیس آفیسر اعجاز خان نے کہا کہ انہوں نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور پولیس حملہ آوروں کی شناخت کے لیے کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کارکنان کے خلاف زور زبردستی ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔سی سی پی او نے کہا کہ پولیس صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی اور ان پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔