سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدنے سرکاری رہائشگاہ خالی کر دی، لال حویلی منتقل 

399

 اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سرکاری رہائشگاہ خالی کر دی شیخ رشید احمد منسٹر انکلیو سے لال حویلی منتقل ہوگئے

شیخ رشید احمد نے رہائشگاہ پر موجود سرکاری سامان پی ڈبلیو ڈی کے حوالے کردیا ،شیخ رشید احمد نے ذاتی سامان بھی منسٹر انکلیو سے لال حویلی اور ایف سیون میں واقع رہائشگاہ منتقل کردیا ،

ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد پرسنل اسٹاف، سیکیورٹی گارڈ اور مالیوں سے ملاقات کرکے روانہ ہوگئے ملازمین نے سابق وزیر داخلہ کو الوداع کیا۔