یوکرین کے کروزمیزائل حملے میں روسی بحری جہاز کونقصان

338

ماسکو: یوکرین کے کروز میزائل حملے میں روس کے بحری جنگی جہاز موسکوا کونقصان پہنچا ہے۔ غیرملکی میڈیا نے یوکرینی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین نے بحیرہ اسود میں موجود روس کے جنگی بحری جہاز پر 2 کروز میزائل فائر کئے جس کے بعد جہاز میں دھماکہ سنائی دیا اورجہاز کو نقصان پہنچا۔

روسی حکام نے بحری جنگی جہاز موسکوا کو شدید نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ جہاز کونقصان پہنچنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب امریکا نے یوکرین کو 100 ملین ڈالرکی اضافی فوجی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

روس نے پابندیوں کے جواب میں امریکی ارکان پارلیمنٹ اورکینیڈین سینٹرز پرپابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ یوکرین کے صدرولادی میرزیلنسکی نے بیان میں کہا کہ اگرروس امن معاہدہ نہیں کرنا چاہتا تواسے عالمی برادری سے نکل جانا چاہئیے۔