ہمیں عمران خان سے نہیں اس کی سوچ سے نفرت ہے، آصف علی زرداری 

341

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان سے نفرت نہیں ہے بلکہ اسکی سوچ سے نفرت ہے، اسکی سوچ نے پورے ملک میں نفرت کو ہوا دی ہے۔ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بہت جھوٹ بولے اور ملک کو معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا۔ اب ہم سب ملکر ملک کو اس بھنور سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، جلد ہی اس بارے میں اہم فیصلے ہوں گے۔ اتحادیوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اور سب کو علم ہے میں جو وعدہ کرتا ہوں پورا کرتا ہوں۔

 آصف علی زرداری نے کہاہے کہ جتنے بھی دوست اتحاد میں ہیں ان کے ساتھ ہمارے معاہدے ہوئے ہیں ، میں نے ان سب کو اکٹھا کیا ہے ان کے جینوئن مطالبات کو پورا کیا جائے،ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے کا ضامن بھی میں ہوں۔ بدھ کونجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ عمران خان شروع سے ہی جھوٹ بولتے ہیں، مجھے 8 ماہ کیلئے سرکاری مہمان بنایا گیا، پھر میاں صاحب چلے گئے تھے، اسفندیار ولی میری بات مانتے ہیں، ان کا کہناتھا کہ اتحاد میں ہم دینے والے ہیں۔

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دیا ہے، نواب شاہ کا بجٹ بھی اتنا ہی ہے جتنا دادو اور نوشہرو فیروز کا رکھا۔ سابق صدر نے کہاکہ پرویز الٰہی ہم سے تھوڑے سینئر ہیں ہم ان کیلئے کوشش کرتے رہے،جب بچے بڑے ہو جاتے ہیں تو مسئلہ ہوتا ہے کسی نے پرویز الٰہی کو مس گائیڈ کیا،ہم تو ابھی بھی چاہتے ہیں پرویز الٰہی سیاسی دائرے میں واپس آجائیں۔