امریکی نگرانی میں بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں اضافہ ہوا، انٹونی بلنکن

323
human rights

واشنگٹن:  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھارت پر براہِ راست غیر معمولی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر امریکا کی نگرانی میں اضافہ ہوا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انٹونی بلنکن نے امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ دی۔

انٹونی بلنکن کا  کہنا تھا کہ ہم ان مشترکہ اقدار (انسانی حقوق کی)پر اپنے بھارتی شراکت داروں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطے میں رہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے ہم بھارت میں کچھ حالیہ پیش رفتوں بشمول حکومت، پولیس اور جیل کے کچھ اہلکاروں کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافےکی نگرانی کر رہے ہیں۔

انٹونی بلنکن نے جے شنکر اور راج ناتھ سنگھ کی وضاحت نہیں کی جنہوں نے بریفنگ میں بلنکن کے بعد بات کی، انسانی حقوق کے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔