وزیراعظم آزاد کشمیر نے خود پر لگنے والے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا

287

 مظفر آباد:وزیراعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے خود پر لگنے والے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتمادمیں لگائے گئے الزامات بے بنیاد،من گھڑت ہیں

یہ آزادکشمیرمیں پی ٹی آئی حکومت کیخلاف سازش ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اس کانوٹس لیں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ انتہائی مختصرعرصے میں تاریخ سازکام کیے ہیں آزادکشمیرکی تاریخ کاسب سے بڑا رمضان پیکج دیا ایڈہاک ایکٹ کاخاتمہ،بلدیاتی الیکشن کیلئے تمام آئینی اقدامات کیے کشمیرلبریشن سیل کی تنظیم نو، عدلیہ بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے ادارہ جاتی ریفارمز،میگاپروجیکٹس کی وفاق سے منظوری کیلئے اقدام اٹھائے۔ان کا کہناتھا کہ

سینئر وزیر و دیگر کے لگائے گئے جھوٹے الزامات پر افسوس ہوا قانون سازاسمبلی میں جمع تحریک میں الزامات کاحقائق سے تعلق نہیں ہم نے کرپشن کاخاتمہ کیا،میرٹ کی بحالی کی قانون کی بالا دستی کیلئے ہنگامی بنیاودں پراقدامات کیے۔