ممتاز مذہبی ا سکالر ڈاکٹر اسرار احمد کی برسی 14اپریل کو منائی جائے گی 

957

تنظیم اسلامی پاکستان کے بانی ،ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر اسرار احمد کی 12ویں برسی 14اپریل جمعرات کو منائی جائے گی اس سلسلے میںتنظیم اسلامی کے زیر اہتمام تعزیتی سیمینار اور تقریبات منعقد کی جائیں گی

ڈاکٹر اسرار احمد اپریل1932ء کو بھارت کے ضلع حصار میں پیدا ہوئے تقسیم کے بعد آپ نے لاہور کو اپنا مسکن بنایا دوران تعلیم وہ اسلامی جمعیت طلبہ سے منسلک ہو گئے وہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ بھی رہے

وہ جماعت اسلامی میں شامل رہے تاہم بعض اختلافات کے باعث وہ جماعت اسلامی سے علیحدہ ہو گئے اور انہوں نے تنظیم اسلامی قائم کر لی۔ڈاکٹر اسرار احمد جنرل ضیاء الحق کی مجلس شوریٰ کے ممبر بھی رہے ۔

ڈاکٹر اسرار احمد ایک معروف اسلامی سکالر اور مبلغ تھے انہوں نے قرآن پاک کی تفسیر،سیرت نبویؐ پر سو سے زائد کتب تصنیف کیں بحیثیت مقررانہوں نے سینکڑوں لیکچر دیے حکومت پاکستان نے ان کے خدمات کے اعتراف میںانہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔ڈاکٹر اسرار احمد 14اپریل2010ء کو 78برس کی عمر میں اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے ۔