استعفوں کا فیصلہ درست ،شیخ رشید کی عید سے قبل معجزے کی پیش گوئی

199

روالپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی سے استعفوں کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی کے استعفوں کے فیصلوں پر کہا کہ میں تین ماہ پہلے کہتا تھا استعفے دے دیں اور گورنر راج لگائیں۔انہوں نے کہا کہ دیر آید درست آید۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی اراکین نے استعفے دینا شروع کردیے ہیں۔قبل ازیںعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عید سے قبل بڑے معجزے کی پیشگوئی کر دی ہے۔گزشتہ روز راولپنڈی میں لال حویلی پر جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے والے لوگوں کو سلام پیش کیا۔ کارکنوں سے خطاب میں شیخ رشید نے عید سے پہلے پہلے بڑے معجزے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ 29 اپریل سے قبل بڑا معجزہ ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو انتخابات کرانے ہوں گے، میں دیکھتا ہوں کہ یہ حکومت کیسے چلتی ہے، اگر ان سے حکومت چل گئی تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔