منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، افغان شہری سمیت سات ملزمان گرفتار

407

پشاور: منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید سات ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان جبکہ دیگر پشاور اور ضلع خیبر کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں جو ٹوکن کی شکل میں چرس اور ہیروئن فروخت کرنے سمیت مخصوص گاہک اور مختلف ڈیلرز کو بھی منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 29 کلو گرام چرس اور ہزارونں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید سات ملزمان کوگرفتار کیا گیا ہے جن میں سے ایک ملزم ہمسایہ ملک افغانستان جبکہ دیگر ضلع خیبر اور پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں، گزشتہ روز ہونے والی کاروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عبدالعلی نے امجد ولد اکاخیل ، ایس ایچ او تھانہ سربند سردار حسین نے چار ملزمان محمد فاروق ولد شاہ دین، منظور ولد ہاشم، حضرت حسین ولد ظاہر گل اور فضل ولد کشمالو ، ایس ایچ او تھانہ چمکنی نے دوملزمان سمیع عرف دلاور اور احتشام ولد محمد سلیم کو گرفتار کر لیا ہے۔

جو مخصوص گاہک سمیت مختلف منشیات ڈیلرز کو چرس اور دیگر منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان ٹوکن کی شکل میں ہیروئن فروخت کرنے میں بھی ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 29 کلو گرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلا ف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔