کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران شاہ محمود‘ احسن اقبال میں تلخ کلامی

364

اسلام آباد (آئی این پی)وزارت عظمی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران شاہ محمود قریشی اور احسن اقبال میں تلخ کلامی ہوگئی۔قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پاکستان کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے متحدہ اپوزیشن اورپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ احسن اقبال نے تحریک انصاف کے رہنما کو کہا کہ اب تم وزیر خارجہ نہیں رہے۔احسن اقبال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمہیں اقتدار کا نشہ چڑھ گیا ہے، آپ امیدوار نہیں ہیں یہاں سے باہر جائیں۔