سرپرائز کا نتیجہ صفر نکلا، امین الحق 

274

اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ سرپرائز کا نتیجہ صفر نکلا۔

پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سرپرائز کا اعلان ماضی میں ہوا جس کا نتیجہ صفر نکلا، آئین اور قانون کی پابندی فرض ہے، آئین کہتا ہے تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد ووٹنگ کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر جمہوری پارٹی کا حق ہے۔