کوئی مانے یا نہ مانے آئین لازمی مانتا ہے ، آصف زرداری

342

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری کوئی مانے یا نہ مانے آئین تو ہماری مانتا ہے ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے سابق صدر آصف زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ہماری مانے یا نہ مانے آئین تو ہماری مانتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ آج جس کام کیلئے آئے ہیں وہ کرکے جائیں گے۔

سابق صدر نے صحافی کے سوال پر کہا کہ جو کچھ ہورہا ہے وہ پہلے سے تو بہتر ہے۔