جماعت اسلامی سکھر الخدمت فائونڈیشن کے تحت متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم

133

سکھر(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع سکھر الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے روہڑی پٹری پولٹری فارم پر آتشزدگی سے متاثرہ لوگوں کو راشن تقسیم کیا گیا۔سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ، امیر جماعت اسلامی ضلع سکھرایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری ، صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع سکھر عبدالغفور عباسی، جی آئی یوتھ کے عبدالحمید تنیوسمیت دیگر نے راشن و دیگر سامان تقسیم کیا۔الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم موجود تھی۔ اس موقع پر متاثرہ افراد نے الخدمت کی جانب سے امداددیے جانے پر اظہار تشکر کیا۔