سپریم کورٹ نے انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھا ہے، مراد علی شاہ

458
principles of justice

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھا ہے آج کا دن آئین کی جیت کا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھا ہے یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ نے اپنے حلف کے مطابق کامیابی سے آئین کا تحفظ اور دفاع کیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہاکہ آج کا دن آئین کی جیت ہے جبکہ آج پاکستان کی بھی جیت ہے، پاکستان زندہ باد۔