نامعلوم افراد نے کپڑے کی دُکان کو آگ لگادی

325

سوات:سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے گٹ بازار میں نامعلوم افراد نے کپڑے کی دُکان کو آگ لگادی، آتشزدگی سے دُکان میں موجود لاکھوںکا کپڑا جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہونے سے لاکھوں کا نقصا ن ہوا،

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کے وقت گٹ بازار میں موسیٰ ولد محمد زادہ ساکن ڈیمو سہی پیوچار کی کپڑے کی دُکان کو رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے آگ لگائی

جس سے دُکان میں موجود تمام کپڑا جل گیا، متاثرہ شخص کے مطابق اس نے عید کے سیزن کیلئے خریداری کی تھی جس کی وجہ سے اسے لاکھوںکا نقصان ہوا ، مقامی پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔