شفقت محمود نے فیصل آباد، گجرات ، ساہیوال کے عہدیداروں کا تقرر کردیا

462
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ملاوٹ شدہ ہزاروں لیٹر دودھ تلف کردیا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے فیصل آباد، گجرات ، ساہیوال اضلاع کے عہدیداروں کا تقرر کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چودھری رضا نصراللہ گھمن ضلع فیصل آباد کے صدر، چودھری تیمور علی جنرل سیکرٹری ہونگے،

رانا آفتا ب احمد ،عادل پرویز، ملک عمر فاروق سینئر نائب صدور، ثنا اللہ گورسی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے ہیں۔رانا آفتاب احمد صدر ضلع ساہیوال، ملک فیصل جلال ڈھکو جنرل سیکرٹری، را محمد اسلم خان سینئر نائب صد مقرر کر دئیے گئے،

سید رضوان مظفر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، حاجی عبد الغفار، محمد وقاص ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مقرر کیے گئے ہیں، رانا انیس الرحمن سیکرٹری فنانس، حافظ قیصر محمود ضلع ساہیوال کے سیکرٹری اطلاعات کے فرائض سر انجام دینگے۔چودھری سلیم سرور جوڑا کو ضلع گجرات کا صدر، مبین اختر حیات کو جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے