کامن ویلتھ گیمز کی تیاری باکسنگ کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ

381

اسلام آباد(جسارت نیوز)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے سلسلے میں باکسنگ کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ راولپنڈی میںجاری ہے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 20 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 17 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ جن17 مردوں کھلاڑیوں میں محمد فہیم، جان زیب خان، زوہیب رشید،محمد دائود خان، اورنگزیب نقیب اللہ ودیگر شامل ہیں۔