کامیاب جوان ریسلنگ ٹیلنٹ اسکیم کے لئے جامعہ کراچی میں ٹرائلز کا انعقاد 

430

کراچی:سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے زیر اہتمام اور ایچ ای سی کے اشتراک سے سندھ میں کامیاب جوان ریسلنگ ٹیلنٹ اسکیم کے لئے جامعہ کراچی میں ٹرائلز کا انعقاد جس میں کراچی ڈویژن کے ریسلرز نے حصہ لیا ۔اس اسکیم میں 15 سال سے زائد اور25 سال سے کم عمر کھلاڑیوں نے حصہ لیا

ٹرائلز میں طلبہ کے ساتھ ساتھ غیر تعلیم یافتہ کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا ۔اس موقع پر پروگرام آرگنائزر انوارحسین خانزادہ نے بتایا کہ اس سے پہلے حیدرآباد،شہید بینظیر آباد ،سکھر اورلاڑکانہ میں ٹرائلز کا انعقاد کیا اور ان تمام ڈویژنوں کی ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں اورآج کراچی ڈویژن کی ٹیم کے لئے ہونے والے ٹرائلز کے بعد کراچی ڈویژن کی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

مذکورہ پروگرام کے تحت سندھ کے نوجوانوں کو ریسلنگ میں اپنے جوہر دکھانے کے لئے مواقع ملیں گے جس سے سندھ میں ریسلنگ کاکھیل فروغ پائے گا اور سندھ کے ملھ پہلوانوں کو بھی ریسلنگ میں جوہر دکھانے کے مواقع میسر آئیں گے ۔انوارحسین نے مزید کہا کہ یہ پروگرام پورے پاکستان میں جاری ہے

جس کل پانچ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ۔سندھ میں پانچ ٹیمیں تشکیل دے کر ان کے مقابلے کرائے جائیں گے اور ان میں سے جو ٹیم سندھ کی تشکیل دی جائے گی وہ قومی سطح پر مقابلوں میں حصہ لے گی۔انوار حسین نے کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو سندھ کے کھلاڑیوں کے لئے تحفہ قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے جوانوں میں کھیل کا نیا جذبہ پیداہوگا۔اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس جامعہ کراچی راشد قریشی ودیگر بھی موجود تھے ۔