شہباز شریف نگراں حکومت پر مشاورت کا بائیکاٹ نہ کریں، بلاول

180

اسلام آباد (آن لائن) نگراں وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے(ن) لیگ کو مشاورتی عمل کا بائیکاٹ نہ کرنے کی تجویز دیدی تاہم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کیس میں عدالت عظمیٰ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد اس پر مشاورت کریں گے‘ ابھی مشاورتی عمل میں شامل ہونے کا مطلب عمران خان کا اسمبلی تحلیل کرنے کا اقدام درست ماننا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی کا موقف ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا مشاورتی عمل سے باہر ہونا عمران خان کو اس معاملے پر واک اوور دینا ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر تمام رہنماؤں سے مشاورت کرکے نگراں وزیراعظم کے لیے2 نام دے دیں۔ بائیکاٹ نہ کرنے کی یہ تجویز بلاول زرداری نے شہباز شریف سے ملاقات میں دی۔