لمپی اسکن ڈیزیز کی ویکسین مہم شروع کردی ہے، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک

440

کراچی: صوبائی وزیر لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی نے کہا ہے کہ لمپی اسکن ڈیزیز کی ویکسین مہم شروع کردی ہے۔

عبدالباری پتافی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے ہم نے ویکسین کی مہم شروع کردی ہے، کیٹل کالونی سے ویکسین کا آغاز کیا، ایک ماہ میں ویکسین امپورٹ کی۔انہوں نے کہا کہ لمپی اسکن ڈیزیز کے حوالے سے میڈیا پر جو خبریں چلیں میڈیا نے کو اس کو عروج دیا، اس سے بیوپاریوں کو نقصان ہوا، نومبرسے وفاق کے ساتھ لگے ہوئے تھے کہ نوٹیفائی کریں۔

عبدالباری پتافی نے کہا کہ میڈیا نے مثبت پہلو کو بھی اجاگر کیا، وفاقی حکومت کی جانب سے کچھ سستی تھی، ویکسین ہمیں امپورٹ کرنی تھی، ہمیں وفاق سے اجازت چاہیے تھی۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نے کہا کہ بیوپاریوں کے تحفظات کو بھی میڈیا نے سپورٹ کیا، 4 مارچ کو لمپی اسکن ڈیزیز نوٹیفائی ہوا، تین سے چار کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کم سے  کم پیسوں میں جو ویکسین پڑی وہی ہم نے منگوائی ہے، آج اس پوزیشن میں آچکے ہیں، 11 لاکھ ڈوزز ہمیں مل چکی ہیں، یہ وائرس اگر ایک جانور کو لگ جاتا ہے تو دوبارہ نہیں لگتا ہے۔عبدالباری پتافی نے کہا کہ ویکسین کے اخراجات سندھ حکومت نے اٹھائے ہیں، ہم فری ویکسین کررہے ہیں۔