موٹر بائیکس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ 

400

کراچی: سوزوکی کمپنی نے عوامی سواری یعنی موٹر بائیکس کی قیمتیں دوبارہ بڑھا دی ہیں۔سوزوکی GD110S کی قیمت میں 8 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 1 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کردو لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی ہے سوزوکی Gs 150 کی قیمت 10ہزار روپے بڑھائی گئی جس کے بعد بائیک کی قیمت دو لاکھ 15 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 25 ہزار ہوگئی ہے۔

اسی طرح سوزوکی جی ایس150 سپیشل ایڈیشن کی قیمت 10 ہزار بڑھائی گئی ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار ہوگئی ہے۔سوزوکی GR150 کی قیمت میں 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 3 لاکھ 15 ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ 30 ہزار ہوگئی ہے۔

شہری عوامی سواری کی قیمتیں بڑھنے پر پریشان ہیں۔واضح رہیکہ اس سے قبل نومبر 2021 میں سوزوکی کمپنی کی جانب سے بائیکس کی قیمتیں بڑھا دی گئی تھیں۔