کا تربیتی پروگرامPIHRMـ

363

25 مارچ کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہیومن ریسورسز مینجمنٹ PIHRM کی جانب سے کراچی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس میں ایچ آر اور انڈسٹریل ریلیشنز کے ماہرین اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔ سیمینار کی صدارت ذکی احمد صدر PIHRM نے کی۔
نائب صدر یوسف درباری نے ادارہ کے قیام، خدمات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ (PIHRM)، جو پہلے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پرسنل مینجمنٹ (PIPM)/ایڈمنسٹریشن (PIPA) تھا۔1950 میں ادارہ انسانی وسائل کے شعبے کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے وجود میں آیا۔ اس مقصد کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد رکھی گئی اور اس نے ابتدا ہی سے قومی سطح پر کانفرنسیں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جس میں سربراہان مملکت، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے وزراء اور بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ ممتاز شخصیات بھی شامل تھیں۔ پروفیشنلز کی دلچسپی اور انسانی وسائل کے شعبہ میں تیز رفتار تبدیلیوں کے باعث ادارہ کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلہ کو انڈسٹری کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔ ادارہ میں انسانی وسائل اور صنعتی تعلقات کے پیشہ ور افراد شامل ہیں اور اس کی بڑھتی ہوئی رکنیت میں ایچ آر اور صنعتی تعلقات کے پیشہ ور افراد اور تربیتی ماہرین شامل ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ ایک آزاد اور غیر سیاسی تنظیم ہے جس کا مقصد پیشہ ور افراد اور انتظامی ترقی کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنا ہے، تحقیق کرنا، صنعتی شعبہ میں نئے آنے والے نوجوان پروفیشنلز کی تربیت کرنا، کارکردگی کے اعلیٰ معیارات قائم کرنا، مباحثوں کا اہتمام کرنا، معلومات و تجربات سے باہمی طور پر مستفید ہونا شامل ہیں۔ 70 سال پر محیط تاریخ کے ساتھ ادارہ کا تجربہ اور مہارت اسے انسانی وسائل اور صنعتی تعلقات کے شعبہ میں ایک سرکردہ اتھارٹی بناتی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے متعدد تربیتی سیمینارز اور HR/IR پیشہ ورانہ ترقی کے پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کیے ہیں۔اس دوران نصرت بیگ ادارہ کے سابقہ صدر، ایگزیکٹو ممبران یو آر عثمانی، پروفیسر متین خان، اے جی شیخ اور محمد طاہر کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کروائی گئی۔ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ظہیر منہاس نے کم از کم اجرت، ای او بی آئی اور کنٹریکٹ لیبر کے حوالے سے عدالتی فیصلوں اور زیر التواء عدالتی کارروائیوں پر حاضرین کو عدالتی و قانونی امور پر آگاہ کیا۔اس موقع ادارہ کے آفیشل یوٹیوب چینل کا افتتاح نجم الحق سابقہ جنرل سیکرٹری PIHRM نے کیا۔دیگر حاضرین میں پرویز رحیم، محمد عرفان ڈالیا، اے ایچ حیدری، عبدالکلیم، شہباز اطہر، وسیم صوفی، راجہ نوید، مصطفیٰ بلال، حسن عامر، سید نذر علی، فصیح الکریم، عارف ندیم ، امجد بخاری، محمد علی، لیاقت علی، ممبر NIRC (ریٹائرڈ) قمر الدین بوہرہ، ایڈووکیٹ مسعود احمد خان، ذوالفقار علی، احسان شیخ، ایاز علی، نوید اقبال، خرم خان، علی حسن اور دیگر پروفیشنلز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محترمہ شاہانہ کوکب نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے۔جنرل سیکرٹری صدیق رفیع نے مقررین و حاضرین کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

p