حیدر آباد ، لطیف آباد کی کئی سڑکوں کی تعمیر التوا کا شکار

160

 

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد میں سڑکوںکی تعمیر کا کام التوا کا شکار،10 ماہ سے یونٹ نمبر 5 اور 6 کے مکین اذیت سے دوچار ہیں۔ لطیف آباد میں کئی مقامات پر ایک ساتھ سڑکوں کی تعمیر کا شروع کرکے ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے ربیع الاول چوک سے بڈی چوک تک سڑک، بڈی چوک سے بھٹائی اسپتال تک سڑکیں 10 ماہ سے مکمل نہیں ہوئی مٹی دھول سے علاقہ مکین سخت اذیت کا شکار ہے اب دوسری جانب بھٹائی اسپتال سے یونٹ نمبر4جانے والی واحد شاہراہ کو توڑ کر ڈال دیا گیا ہے اور انتہائی سست رفتاری سے کام کیاجارہاہے جبکہ یونٹ نمبر 6 اور 4 میں بھی ایک ساتھ کام شروع کردیا گیا ہے جس کے باعث 5 اور 4 نمبر میں داخل ہونے والے تمام راستے بند ہوگئے ہیں اور شدید دھول مٹی رمضان المبارک میں بھی علاقہ مکینوں کے لیے سخت اذیت کا باعث بن رہی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فوری طور پر سڑکوں کی تعمیر کا مکمل کیاجائے اور عید سے قبل علاقے کی حالت درست کی جائے ۔