وزیراعظم عمران خان بھی اتوار کو اجلاس میں شرکت کرینگے

303

اسلام آبا: وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کی ہے، اب نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد والے دن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونگے۔

رپورٹ کے مطابق ارکان قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک عدم اعتماد کے خلاف ووٹ دینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی اتوار کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے روز پی ٹی آئی کے ارکان کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا تھا۔

اسمبلی قانون کے مطابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن کو اپنے نمبرز گیم پورے کرنے ہوتے ہیں اور ممکنہ تعداد کو قومی اسمبلی میں لانا ہوتا ہے۔قومی اسمبلی کا ایوان 342 ارکان پر مشتمل ہے، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے 172 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔

متحدہ اپوزیشن پہلے ہی اپنی عددی برتری ثابت کرچکی ہے جبکہ حکومت کا دعوی ہے کہ وہ عدم اعتماد کے روز بڑا سرپرائز دینگے۔