پولیس نے منشیات گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

542
پولیس نے اسلحہ نمائش میں ملوث مزید 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پشاور: تھانہ سربند پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سربند پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بین الصوبائی منشیات سمگلر گروہ سے تعلق رکھنے والا ملزم کسی بھی وقت منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش کرے گا جس پر ضلع خیبر سے شہر میں داخل ہونے والے تمام راستوں کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ سربند سردار حسین نے باڑہ قدیم روڈ ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے قریب ہی گاڑی رکوا کر ملزم حکمت جان ولد گلاب جان کو گرفتار کرلیا جو ضلع خیبر کا رہائشی ہے۔

گرفتار ملزم بین الصوبائی سمگلر گروہ کا کارندہ ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے منشیات پشاور کے راستے پنجاب سمگل کئے جانے کا انکشاف کیا ۔ ملزم نے دوران تفتیش پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔

کارروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے ڈھائی من افیون اور ایک من کے قریب چرس برآمد کر لی گئی جبکہ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ۔ تھانہ سربند پولیس نے ملوث ملزم کےخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔