آصف زرداری نے اپنے دور میں کھل کر ڈرون حملوں کی مخالفت کی تھی، سعید غنی

377
اسپیکر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی ہونی چاہیئے، سعید غنی

کراچی:وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے اپنے دور میں کھل کر ڈرون حملوں کی مخالفت کی تھی۔جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے عدم اعتماد کی تحریک پر بات ہورہی ہے

بلاول نے ایک سال پہلے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ٹرمپ کارڈ اور سرپرائز کی بات کی، قوم اس کے پیچھے لگ گئی، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو پتہ لگے کہ وہ کتنا جھوٹا ہے، ڈرون حملوں پرکسی جماعت نے بات نہیں کی۔سعید غنی نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنے دور میں کھل کر ڈرون حملوں کی مخالفت کی، پیپلزپارٹی دور میں نیٹو کی سپلائی لائن بند کردی گئی تھی۔