وزیراعظم کی تقریر پر مریم نواز کا ردعمل آگیا

294

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل آگیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ہر روز ثابت کرتے ہیں کہ یہ اس کرسی کے قابل نہیں تھے۔

جمعرات کو ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ ہر روز ثابت کرتے ہیں کہ یہ اس کرسی کے قابل نہیں تھے۔

ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زباں بندی کرنی ہوگی اس سے پہلے کہ یہ دنیا میں اس ملک کا مذاق بنا کر رکھ دیں۔