کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،3 دہشت گرد ہلاک

210
terrorists killed

کوئٹہ: کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،بھاری مقدار میں اسلحہ و بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق ہلاک دہشت گرد پولیس اور لیویز کے تین اہلکاروں کی شہادتوں کے علاوہ دیگر سنگین نوعیت کی دہشت گردہ کارروائیوں میں بھی ملوث تھے ۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے سب مشین گن ،پستول، ہینڈ گرنیڈز اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ہلاک دہشت گردوں کے خلاف ایف سی ٹی ڈی تھانے کوئٹہ میں مقدمہ درج کر کے دہشتگردوں کے مزید ساتھیوں کے خلاف تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔